ابنا: دمشق ميں فوجي ذرائع نے بتايا ہے کہ دمشق کے مضافات ميں کي جانے والے ايک کاروائي کے دوران متعدد دہشتگروں کو ہلاک کرديا ہے- فوج نے اس علاقے ميں دہشتگردوں کے اسحلہ کے ايک گودام کو بھي تباہ کرديا ہے- ايک اطلاع يہ ہے کہ شامي فوج نے دمشق کے مضافاتي علاقے عين عيسي کو دہشتگردوں سے مکمل طور پر آزاد کراليا ہے-
دوسري جانب مغربي شام کے شہر حمص ميں بھي فوج نے دہشتگردوں کے خلاف زبردست کاروائي کي ہے جس کے دوران متعدد دہشتگرد مارے گئے ہيں- درايں اثنا شمالي شام ميں دہشتگردوں نے حملہ کرکے محکمہ تعليم کے سات ملازمين کو گولياں مار کر قتل کرديا ہے-
شام کے وزير اعظم وائل الحلقي نے محمکہ تعليم کے سات ملازمين کي دہشتگردوں کے ہاتھوں شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کي شديد مذمت کي ہے.
.....
/169